منگلورو:18/ڈسمبر (ایس او نیوز) ملک میں کرکٹ بہت ہی مقبول کھیل کی طرح فروغ پایاہے، ریاست میں بھی کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ اس سلسلے میں منگلورو کے کھلاڑی ریاستی اور قومی سطح پر نمائندگی کے قابل مظاہرے پیش کرے۔ ان باتوں کا اظہار انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے کیا۔
وہ یہاں پنمبور میں این ایم پی ٹی میدان میں مزین وائٹ اسٹوں منگلورو پریمئیر لیگ (ایم پی ایل ) ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اظہر الدین نے کہاکہ کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو ایسے ہی ٹورنامنٹ کے ذریعے ملک میں چمکے ہیں، منگلورو کے ہی کے ایل راہل حالیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کاایک اہم حصہ ہیں، اسی طرح آئندہ بھی یہاں کے کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ کرناٹکا ریجنل اکیڈمی کے صدر سراج الدین ، المزین ادارے کے صنعت کار ذکریا جوکٹے ، وائٹ اسٹون کے صنعت کار شریف بی ایم ، رئیل ٹک کمپنی کے اسماعیل ، ناظم امتیاز، منتظم گوتم شٹی ، رکن اسمبلی محی الدین باوا، ارجن کافیکاڑو سچن وغیرہ موجود تھے۔